Skip to product information
Pardah - پردہ
Rs.830.00
مغربی تہذیب کی چمک دمک نے اہلِ مشرق کی عمومًا اور مسلمانوں کی نظروں کو خصوصًا خیرہ کر دیا ہے، اور عریانی نے جس سیلِ رواں کی شکل اختیار کی ہے اس نے ہماری ملی اور دینی اقدار کو بہا دیا ہے۔ اس سیلاب کے مقابلے میں ہماری اکثریت نے اپنے آپ کو اس کے حوالے کر دیا، جس کے نتیجے میں ہمارا معاشرہ تلپٹ ہوا اور خاندانی نظام کا شیرازہ منتشر ہو گیا۔
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ان باصیرت اصحاب میں سے ہیں جنہوں نے اس سیلابِ بلاخیز کی تباہ کاریوں کا بروقت اندازہ لگا کر ملت کو اس عظیم خطرے سے متنبہ کیا اور اسے روکنے کے لیے مضبوط بند باندھنے کی کوشش کی۔ ’’پردہ‘‘ ان کی انہی کوششوں کی آئینہ دار ہے۔
مصنف: مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 280