Islami Tehzeeb Aur Us ke Asool o Mubadi - اسلامی تہذیب اور اُس کے اُصول و مبادی

Islami Tehzeeb Aur Us ke Asool o Mubadi - اسلامی تہذیب اور اُس کے اُصول و مبادی

Rs.650.00
Skip to product information
Islami Tehzeeb Aur Us ke Asool o Mubadi - اسلامی تہذیب اور اُس کے اُصول و مبادی

Islami Tehzeeb Aur Us ke Asool o Mubadi - اسلامی تہذیب اور اُس کے اُصول و مبادی

Rs.650.00

جدید تعلیم یافتہ حضرات کی ایک بڑی تعداد اِسلامی تہذیب کے بارے میں بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہے۔ کچھ لوگ اسے مسلمانوں کی عادات و رسومات کا مجموعہ سمجھتے ہیں۔ بہت کم ایسے حضرات ہیں جو لفظ”تہذیب“ کا ٹھیک مفہوم سمجھتے ہیں اور اس سے بھی کم وہ حضرات ہیں جو ”اِسلامی تہذیب“کا صحیح مفہوم سمجھتے ہیں۔ مولانا سید ابوالاعلٰی مودودیؒ کے درجات کو اللہ تعالٰی مزید بُلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام سے نوازیں۔*

سید صاحبؒ نے اسی اُلجھے ہوئے جدید تعلیم یافتہ ذہن کو سامنے رکھ کر اپنے مخصوص علمی اور تحقیقی انداز میں اِس موضوع پر قلم اُٹھایا ہے۔ اپنے بُلند پایہ مضامین کی وجہ سے یہ کتاب ملک و بیرونِ ملک کے علمی حلقوں سے خراج تحسین حاصل کر چُکی ہے۔*

خُداداد صلاحیت اور قلم پر مضبوط گرفت کی وجہ سے مولانا محترم نے اِس اہم موضوع پر انتہائی مدلل انداز میں بحث کر کے انسان کی کئی اُلجھنوں کو ختم کردیا ہے۔*

امام سید ابوالاعلیٰ مودودی صاحب کے نزدیک تہذیب جس چیز کا نام ہے اس کی تکوین پانچ عناصر سے ہوتی ہے۔*

۔ دُنیوی زندگی کا تصور*

۔ زندگی کا نصب العین*

۔ اساسی عقائد و افکار*

۔ تربیتِ افراد*

۔ نظامِ اجتماعی*

دُنیا کی تہذیب انہی پانچ عناصر سے بنی ہے اور اسی طرح اِسلامی تہذیب کی تکوین بھی انہی سے ہوئی ہے۔ درحقیقت یہ کتاب ایک بہترین شاہکار اور اِس اہم موضوع پر گراں قدر خدمت بھی ہے۔*

مصنف: مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 272

You may also like