کتاب سود، مولانا مودودی

Sood - سود

Rs.830.00
Skip to product information
کتاب سود، مولانا مودودی

Sood - سود

Rs.830.00

سرمایہ دارانہ نظام نے زندگی کے مختلف شعبوں میں جو بگاڑ پیدا کیا ہے اس کا سب سے بڑا سبب سود ہے۔ ہماری معاشی زندگی میں سود کچھ اس طرح رچ بس گیا ہے کہ لوگ اسے معاشی نظام کا ایک لازمی عنصر سمجھنے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ امتِ مسلمہ جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں سود مٹانے کے لیے مامور کیا تھا اور سود خوروں سے اعلانِ جنگ کا حکم دیا تھا، آج اپنی ہر معاشی اسکیم میں سود کو بنیاد بنا رہی ہے۔

امام سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے، جن کی زندگی کا مشن ہی غیر اسلامی نظریہ و نظام کو اکھاڑ پھینکنا تھا، اس موضوع پر قلم اٹھایا اور اس کے ہر پہلو پر اس تفصیل سے مدلل بحث کی کہ کسی معقول آدمی کو اس کی حرمت میں کوئی شبہ باقی نہ رہے۔ کتاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں سود پر بحث کے ساتھ اسلامی نظامِ معیشت کا سرمایہ دارانہ اور اشتراکی نظام سے اصولی فرق واضح کیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ اسلام کا نظامِ معیشت سود کو ختم کر کے استحصال سے پاک، عدل و انصاف اور برابری پر مبنی معیشت کو پروان چڑھاتا ہے۔

یہ شاہکار اسلامی لٹریچر ہی میں نہیں، معاشی لٹریچر میں بھی ایک بیش بہا اضافہ ہے۔ معاشیات کے طلباء، کاروباری افراد اور عدالتوں سے تعلق رکھنے والے حضرات خاص طور پر اس کا مطالعہ کریں گے۔ یہ کتاب سودی نظام کے چکر سے نکلنے کے لیے حد درجہ مفید ثابت ہوگی۔

مصنف: مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 304

You may also like