Khilafat O Malookiat Par Iterazat Ka Tajzia - خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کا تجزیہ

Khilafat O Malookiat Par Iterazat Ka Tajzia - خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کا تجزیہ

Rs.1,150.00
Skip to product information
Khilafat O Malookiat Par Iterazat Ka Tajzia - خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کا تجزیہ

Khilafat O Malookiat Par Iterazat Ka Tajzia - خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کا تجزیہ

Rs.1,150.00

’’خلافت وملوکیت‘‘ کے فاضل مصنف نے اپنے استدلال کو محکم ومؤکّد کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ ایک ایک بات کے حق میں متعدد کتابوں کے حوالے حاشیے میں درج کر دیے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ان کتابوں میں سے ہر ایک کی عبارت یا اس کا لفظی ترجمہ الگ الگ دینا ممکن نہ تھا۔ اس لیے انہوں نے سب کا ایک مشترک مفہوم وخلاصہ اپنی کتاب کے متن میں بیان کر دیا ہے۔ مخالفین نے اس طرزِ تلخیص پر بھی اس غلط اعتراض کی گنجائش پیدا کر لی ہے کہ ’’خلافت وملوکیت‘‘ میں منقولہ مواد اصل مراجع کے مطابق نہیں ہے۔ مصنف نے اپنی حد تک ایسے اعتراضات کا سدِّ باب کرنے کے لیے حتی الوسع یہ کوشش کی ہے کہ ایک مقام پر ایک سے زائد حوالے نہ دے اور حوالہ عربی یا فارسی کتاب سے ہو تو متن مع ترجمہ درج کریں۔ ہر کتاب کے مطبع، مقامِ اشاعت اور سنِ طباعت کا بھی حوالہ دے دیا ہے، تاکہ ہر شخص ہر بات کی بآسانی تحقیق کر سکے، البتہ کتبِ حدیث وشروحِ حدیث کے حوالے دیتے ہوئے میں نے کتب وابواب کا عنوان دیا ہے، تاکہ ہر صاحبِ علم مطلوبہ حدیث ہر ایڈیشن میں خود نکال کر دیکھ سکے اور وہ خاص ایڈیشن نہ تلاش کرتا پھرے جو میرے سامنے تھا۔

مصنف: جسٹس (ر) غلام علی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 477

You may also like