اسلامی ریاست، مولانا مودودی

Islami Riasat - اسلامی ریاست

Rs.1,730.00
Skip to product information
اسلامی ریاست، مولانا مودودی

Islami Riasat - اسلامی ریاست

Rs.1,730.00

امام العصر مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ ایک طرف انہوں نے اسلام کے پورے نظامِ حیات کو دینی اور عقلی دلائل کے ساتھ دورِ حاضر کی زبان میں پیش کیا، جس کے مطالعے سے قاری کو زندگی کے بارے میں اسلام کے نقطۂ نظر کا مکمل علم حاصل ہوتا ہے۔ دوسری طرف انہوں نے مرعوبیت سے بالاتر ہو کر دورِ حاضر کے ہر فتنے کا مقابلہ کیا اور اسلام کے نظامِ زندگی کی برتری ثابت کی۔ اور سب سے بڑھ کر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس نظام کو آج کے دور میں کیسے قائم کیا جا سکتا ہے اور آج کے اداروں کو اسلام کے سانچوں میں کیسے ڈھالا جا سکتا ہے۔

اسلامی ریاست کے تصور اور اس کے نظامِ کار کی تشریح مولانا کا خاص میدان رہی ہے۔ انہوں نے دورِ جدید کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر اور تمام عملی مسائل کا لحاظ رکھتے ہوئے اسلامی ریاست کا مکمل نقشہ پیش کیا ہے، اور یہی ان کا امتیازی کارنامہ ہے۔

کتاب کے اہم مباحث میں اسلام کا سیاسی نظریہ، اسلامی تصورِ قومیت، اسلامی ریاست اور اس کی بنیادیں، اسلامی دستور کی بنیادیں اور مطالبۂ دستورِ اسلامی شامل ہیں۔ مولانا نے اسلامی حکومت کی تشکیل، اعضائے ریاست، یعنی مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کی اسلامی صورتوں اور ان کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی ہے۔ رئیسِ مملکت کے انتخاب کا اسلامی طریقہ بیان کرتے ہوئے عہدِ نبویؐ اور عہدِ خلافتِ راشدہ سے مثالیں دی گئی ہیں۔ یہ کتاب ہر خاص و عام کے لیے پڑھنا مفید ہے۔

مصنف: مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 508 (مجلد)

You may also like