{"product_id":"tafheemat-3-vols","title":"Tafheemat  3 vols - تفہیمات (تین حصے)","description":"\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003e* *تفہیمات:*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eمولانا سیّد ابوالاعلٰی مودودیؒ کی یہ کتاب کُل پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ مختلف موضوعات پر ”ماہنامہ ترجمان القرآن“ میں وقتاََ فوقتاََ شائع ہونے والے سیّد صاحب کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ اِس کی اشاعت کا آغاز جولائی ١٩٤٠ سے کیا گیا۔ اِن کُتب میں حدیث کے موضوع پر لکھے گۓ مختلف مضامین کی خاصی تعداد ہے، اسی بناء پر اسے سید مودودیؒ کے حدیث پر کام میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ ان کتب میں فتنہ انکارِ حدیث کے رد میں لکھے گۓ سیّد صاحبؒ کے مضامین بھی شامل ہیں۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eاِن تمام کُتب میں زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئ ہے۔ مثلاََ فتنہ انکارِ حدیث کا رد، رسالت پر ایمان، ایمان بالرسالتؐ، نبوتِ محمدیؐ کا عقلی ثبوت، اتباع و اطاعتِ رسولؐ کی حیثیت، رسالتؐ اور اس کے احکام اور قُرآن، مسلک اعتدال، حدیث کے متعلق چند سوالات، قُرآن و سُنتِ رسولؐ کی اہمیت۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eقُربانی پر مُنکرین حدیث کا حملہ میں بھی انکار حدیث کا رد کیا گیا ہے۔ اسی طرح بعض مضامین میں فقہی مسائل پر اظہار خیال بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔مثلاََ ”قطع ید اور دوسرے شرعی حدود“ کے عنوان سے شرعی سزاٶں کے بارے میں اِسلام کا فلسفہ۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eتفہیمات کے تمام مضامین کی علمیت سیّد صاحب کے علمی پایے کی بلندی کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔ اِن میں نقلی دلائل کے ساتھ ساتھ عقلی دلائل بھی پیش کیے گۓ ہیں۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eاِن تمام مضامین کے مطالعہ سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ سیّد صاحبؒ نے اصولِ حدیث اور اُصولِ فقہ کا گہرا مطالعہ کر کے ان موضوعات پر قلم اُٹھایا ہے مسائل کے ضمن میں اُن کی سمجھ نوجھ اعلٰی درجے کی ہے۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eبقول عمر حیات غوری:*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003e”تفہیمات کی دونوں جلدوں کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس زمانے میں ملک میں منکرینِ حدیث کے فتنے نے بہت زور پکڑ لیا تھا جس کے خلاف ترجمان القرآن نے مسلسل جہاد کیا ہے اور اسی وجہ سے دونوں جلدوں میں اس موضوع سے متعلق مضامین شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔یہ ایک ایسا فتنہ تھا جو اگر کامیاب ہو جاتا تو ملتِ اسلامیہ کو بیخ و بن سے نابود کر دیتا۔ مولانا کے یہ مضامین اسی فتنہ کا سر کچلنے کی کو شش ہے۔“*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eمصنف: مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 1126\u003c\/p\u003e","brand":"IMTBooks - Idara Matbout e Talaba","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67604227096873,"sku":null,"price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0957\/4691\/6649\/files\/tafheemat-3-vols.jpg?v=1792494010","url":"https:\/\/imtbooks.com.pk\/products\/tafheemat-3-vols","provider":"IMTBooks - Idara Matbout e Talaba","version":"1.0","type":"link"}