{"product_id":"rah-e-amal-pb","title":"Rah-e-Amal PB - راہ عمل","description":"\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eمولانا جلیل احسن صاحب ندوی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ دینی، علمی اور ادبی حلقوں میں آپ صرف معروف ہی نہیں، بلکہ ایک اُونچا مقام رکھتے ہیں۔ مسلمانوں میں دینی شعور پیدا کرنا، اِسلام کی حقانیت کو دلائل کے ساتھ ثابت کرنا اور اِسلامی تعلیمات کو ہر خاص و عام تک آسان اور دِل نشین انداز میں پیش کرنا آپ کا خاصہ ہے۔ زیر نظر تالیف ”راہِ عمل“ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آپ نے یہ مجموعہ خالص تربیتی نقطہ نظر سے مرتب کیا ہے، تاکہ مسلمان، ہادی اعظم نبی کریمؐ کے مبارک اقوال وافعال کی روشنی میں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو مرتب کریں۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eیہ کتاب ”راہِ عمل“ ہادی اعظم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاداتِ گرامی کا مجموعہ ہے اور اسے اصلاح و تربیت کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اِس کا مطالعہ علمی سیر کے طور پر یا محض معلومات بڑھانے کی نیت سے ہر گز نہ کیا جاۓ۔ احادیثِ نبیؐ کو اس طرح پڑھنے میں بڑا گھاٹا ہے۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eدوسری بات یہ ہے کہ صرف ترجمہ اور توضیح کا پڑھنا اور احادیث کے الفاظ نہ پڑھنا بڑی محرومی کی بات ہو گی۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eتیسری بات یہ کہ جو حدیث سامنے آۓ اس پر ٹھہر کر غور کر لیا جاۓ تو یقین ہے کہ اصلاح و تربیت کے بہت سے ایسے پہلو بھی آئیں گے جو تشریح و توضیح کے ضمن میں بیان ہو سکے ہیں۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eمصنف: مولانا جلیل احسن ندوی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 288\u003c\/p\u003e","brand":"IMTBooks - Idara Matbout e Talaba","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67604226244905,"sku":null,"price":550.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0957\/4691\/6649\/files\/rah-e-amal-pb.jpg?v=1792494450","url":"https:\/\/imtbooks.com.pk\/products\/rah-e-amal-pb","provider":"IMTBooks - Idara Matbout e Talaba","version":"1.0","type":"link"}