{"product_id":"majmooa-rasail-hasan-ul-banna-shaheed","title":"Majmooa Rasail Hasan ul Banna Shaheed - مجموعہ رسائل حسن البنا","description":"\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eحسن بن احمد بن عبدالرحمن البنا اسکندریہ کے قریب محمودیہ میں 1906ئ میں پیدا ہوئے۔ آپ قاہرہ کے مدرسہ دارالعلوم سے فارغ التحصیل ہوئے۔ مختلف شہروں میں پڑھاتے رہے۔ آپ نے امت کو دعوت دی کہ وہ قرآن کریم پر عمل کرے اور اپنے عظیم نبیﷺ کی سنت سے وابستہ رہے۔ چنانچہ یونی ورسٹی کے ہزاروں طلبہ، مزدوروں، کسانوں اور زندگی دوسرے شعبوں سے متعلق افراد نے آپ کی دعوت پر لبیک کہا اور راہِ ہدایت پر چلے۔ آپ اسما عیلیہ شہر میں کچھ عرصہ مقیم رہے۔اس عبقری شخصیت کے بہت سے گوشے تھے،تاہم اس عظیم داعی کی عبقریت دو خاص گوشوں میں خاص طور پر نمایاں تھی۔ ان دونوں صفات میں داعیوں اور مربیوں میں سے قلیل و نادر ہی آپ کے ہمسر ہوسکتے ہیں۔ مصلحین و قائدین میں سے بھی شاید ہی کوئی ان دو خوبیوں میں آپ کی مانند ہو۔ آپ کی پہلی خصوصیت تھی، اپنی دعوت سے انتہائی شغف، اپنی دعوت پر مکمل ایمان اور اسے مکمل اخلاص و وفاداری، اپنے آپ کو فنافی الدعوت کرنا، اپنی تمام صلاحیتوں، طاقتوں اور ذرائع کے ساتھ اپنی دعوت میں انہماک… یاد رہے کہ یہ ان داعیوں اور قائدین کے لیے بنیادی شرط اور نمایاں علامت ہے، جن کے ہاتھوں پر اللہ نے خیرکثیر کا اجزا کرنا ہوتا ہے۔ آپ کی دوسری خصوصیت یہ تھی کہ اپنے ساتھیوں اور شاگردوں کے نفوس پر گہرا اثر کھتے تھے۔ تربیت و اصلاح میں آپ کو حیران کن کامیابی نصیب ہوئی۔ آپ ایک نسل اور ایک قوم کے تربیت دہندہ تھے۔ آپ ایک علمی فکری اخلاقی مکتب فکر کے بانی تھے۔\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eمصنف: امام حسن البنا • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 352\u003c\/p\u003e","brand":"IMTBOOKS","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67604224868649,"sku":null,"price":650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0957\/4691\/6649\/files\/majmooa-rasail-hasan-ul-banna-shaheed.jpg?v=1792495662","url":"https:\/\/imtbooks.com.pk\/products\/majmooa-rasail-hasan-ul-banna-shaheed","provider":"IMTBooks - Idara Matbout e Talaba","version":"1.0","type":"link"}