{"product_id":"islami-tehzeeb-aur-us-ke-asool-o-mubadi","title":"Islami Tehzeeb Aur Us ke Asool o Mubadi - اسلامی تہذیب اور اُس کے اُصول و مبادی","description":"\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eجدید تعلیم یافتہ حضرات کی ایک بڑی تعداد اِسلامی تہذیب کے بارے میں بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہے۔ کچھ لوگ اسے مسلمانوں کی عادات و رسومات کا مجموعہ سمجھتے ہیں۔ بہت کم ایسے حضرات ہیں جو لفظ”تہذیب“ کا ٹھیک مفہوم سمجھتے ہیں اور اس سے بھی کم وہ حضرات ہیں جو ”اِسلامی تہذیب“کا صحیح مفہوم سمجھتے ہیں۔ مولانا سید ابوالاعلٰی مودودیؒ کے درجات کو اللہ تعالٰی مزید بُلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام سے نوازیں۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eسید صاحبؒ نے اسی اُلجھے ہوئے جدید تعلیم یافتہ ذہن کو سامنے رکھ کر اپنے مخصوص علمی اور تحقیقی انداز میں اِس موضوع پر قلم اُٹھایا ہے۔ اپنے بُلند پایہ مضامین کی وجہ سے یہ کتاب ملک و بیرونِ ملک کے علمی حلقوں سے خراج تحسین حاصل کر چُکی ہے۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eخُداداد صلاحیت اور قلم پر مضبوط گرفت کی وجہ سے مولانا محترم نے اِس اہم موضوع پر انتہائی مدلل انداز میں بحث کر کے انسان کی کئی اُلجھنوں کو ختم کردیا ہے۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eامام سید ابوالاعلیٰ مودودی صاحب کے نزدیک تہذیب جس چیز کا نام ہے اس کی تکوین پانچ عناصر سے ہوتی ہے۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003e۔ دُنیوی زندگی کا تصور*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003e۔ زندگی کا نصب العین*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003e۔ اساسی عقائد و افکار*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003e۔ تربیتِ افراد*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003e۔ نظامِ اجتماعی*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eدُنیا کی تہذیب انہی پانچ عناصر سے بنی ہے اور اسی طرح اِسلامی تہذیب کی تکوین بھی انہی سے ہوئی ہے۔ درحقیقت یہ کتاب ایک بہترین شاہکار اور اِس اہم موضوع پر گراں قدر خدمت بھی ہے۔*\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eمصنف: مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 272\u003c\/p\u003e","brand":"IMTBOOKS","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67604223590697,"sku":null,"price":650.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0957\/4691\/6649\/files\/islami-tehzeeb-aur-us-ke-asool-o-mubadi.jpg?v=1792501867","url":"https:\/\/imtbooks.com.pk\/products\/islami-tehzeeb-aur-us-ke-asool-o-mubadi","provider":"IMTBooks - Idara Matbout e Talaba","version":"1.0","type":"link"}