{"product_id":"aadab-e-ikhtlaf-ittehad-e-umat","title":"Aadab e ikhtlaf Ittehad e umat - آداب اختلاف اور اتحاد امت","description":"\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eاختلافِ رائے انسان کا امتیاز و اختصاص ہے، اللہ تعالیٰ کی عطا فرمودہ نعمت عقل کا ثمرۂ طیبہ ہے اور انسانی تمدن کی مضبوط اساس ہے۔ انسانوں کی عقل و فہم کا دائرہ اور سطح کبھی یکساں نہیں رہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں اس تنوع کا اظہار اختلاف و ارتقا کی صورت میں ہمیشہ سے جلوہ گر چلا آرہا ہے لیکن جس طرح اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی دیگر نعمتو ں کے استعمال میں افراط و تفریط سے گریز اور اعتدال و توازن ان کی شکر گزاری کا خوبصورت اظہار ہوتا ہے اسی طرح عقل و فہم کے استعمال میں اعتدال و توازن بھی ضروری ہے۔ چنانچہ ہر وہ اختلاف جو علم و عقل اور فہم و دانش کے دائرہ میں خلوص و دیانت کے ساتھ سامنے آیا ہے، وہ نسل انسانی کی بہتری اور فکری و عملی ارتقا کا ذریعہ بنا ہے۔ جبکہ افراط و تفریط پر مبنی اور اعتدال و توازن سے ہٹ کر اختلاف نے تفریق، نفرت اور باہمی مخاصمت کو جنم دیا ہے جس کے مظاہر سے تاریخ انسانی بھری پڑی ہے۔\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eاہل علم و دانش نے ہر دور میں اس فرق کی طرف لوگوں کو توجہ دلائی ہے اور عقل و فہم جیسی نعمت کے صحیح استعمال کی حدود اور دائرے واضح کیے ہیں اور قیامت تک یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ عصر حاضر کے تناظر میں اس سے متعلقہ مسائل و امور اور معروضی صورت حال اس کے تقاضوں پر ہمارے فاضل دوست جناب ڈاکٹر اختر عزمی نے ’’آداب اختلاف اور اتحاد امت‘‘ کے عنوان سے زیرِ نظر کتاب میں سیر حاصل بحث کی ہے اور اس کے مثبت اور منفی پہلوئوں کو اجاگر کرنے کی مفید کوشش کی ہے۔\u003c\/p\u003e\u003cp dir=\"rtl\" style=\"text-align:right\"\u003eمصنف: ڈاکٹر اختر حسین عزمی • ناشر: اسلامک پبلی کیشنز • صفحات: 496\u003c\/p\u003e","brand":"IMTBOOKS","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67604221034793,"sku":null,"price":1250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0957\/4691\/6649\/files\/aadab-e-ikhtlaf-ittehad-e-umat.jpg?v=1792505627","url":"https:\/\/imtbooks.com.pk\/products\/aadab-e-ikhtlaf-ittehad-e-umat","provider":"IMTBooks - Idara Matbout e Talaba","version":"1.0","type":"link"}